i کھیل

شاہین کی ڈیڑھ ماہ بعد بولنگ پریکٹس، حارث کا بھی فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہتازترین

January 02, 2023

فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے قومی ٹیم کے میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں ری ہیب کا آغاز کر دیا جب کہ فاسٹ بولر حارث رئوف کا نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے فٹنس کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،قومی سلیکشن کمیٹی نے حارث روف کو فٹنس ٹیسٹ کیلئے طلب کرلیاوہ سیریز کے اعلان کردہ ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں، پی سی بی کا میڈیکل پینل فاسٹ بولر کا فٹنس ٹیسٹ لے گا،اس وقت دونوں کرکٹرز کراچی میں موجود ہیں جہاں شاہین شاہ آفریدی نیشنل بینک ارینا میں کھانے کے وقفے پر فزیکل ٹریننگ کرتے دکھائی دیے،شاہین آفریدی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دوسرے ٹیسٹ میں کھانے کے وقفے کے دوران تقریبا ڈیڑھ ماہ بعد بولنگ کی جس دوران انہوں نے 15سے 17گیندیں کرائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی