i کھیل

شادیاں جہنم اور طلاقیں جنت میں بنائی گئی ہیں، رام گوپال ورماتازترین

July 22, 2024

بالی ووڈ کے معروف فلمساز رام گوپال ورما نے شادیوں اور طلاق کے بارے میں پوسٹ شیئر کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رام گوپال ورما نے یہ پوسٹ کرکٹر ہاردیک اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق کے ردِ عمل میں کی ہے۔بالی ووڈ کو متعدد سپرہٹ فلمیں دینے والے ہدایتکار کا اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ شادیاں جہنم اور طلاقیں جنت میں بنائی گئی ہیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ مجھے حیرت ہے کہ کیا آج کل شادیاں حقیقت میں اتنی دیر تک چلتی ہیں جتنے دن والدین کو بچوں کی شادی کرنے میں لگے ہوتے ہیں۔رام گوپال ورما نے اپنے ایکس پیغام میں کہا ہے کہ بڑھاپے میں دیکھ بھال کرنے کے لیے شادی کرنے کے مقابلے میں ایک تنخواہ والی نرس بہت بہتر آپشن ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ آج کل طلاق کی انتہائی بلند شرح کو دیکھتے ہوئے سب سے بڑے بیوقوف غریب والدین ہیں جو اپنے بچوں کی شادی کے لیے اپنی جمع پونجی خرچ کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی