نوجوان اداکار عمر عالم نے اپنی شادی کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک ٹی وی شو میں کے دوران ایک سوال کے جواب میں عمر عالم نے کہا کہ میں ایک فلم اسٹار ہوں، مجھے فلم کرنی ہے، عدنان صدیقی نے اگر کوئی فلم آفر کی اور مجھے اسکرپٹ پسند نہ بھی ہوا تو میں یہ فلم سائن کر لوں گا کیوں کہ میں انڈسٹری میں فلم ہی کرنے آیا ہوں۔شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ میرا آئندہ سال شادی کا اراداہ ہے، نکاح نہیں ہوا ہے مگر بات پکی ہو گئی ہے، شادی کس سے اور کیوں ہو رہی ہے یہ سب طے ہے، کہاں اور کب ہوگی یہ طے کرنا ابھی باقی ہے۔عمر عالم نے مزید کہا کہ میری ہونے والی اہلیہ کا تعلق شوبز سے نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی