i کھیل

شادی میں عمر اور مذہب سے فرق نہیں پڑتا، کرینہ کپورتازترین

September 16, 2024

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ شادی میں عمر کے بڑے فرق اور مختلف مذاہب سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا میں سیف علی خان سے رشتے پر خوش ہوں اگرچہ میں ان سے 10 سال چھوٹی ہوں لیکن عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ احترام اور محبت ہے اور حقیقت یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں۔ کرینہ نے کہا لوگ ان کے اور شوہر کے مختلف مذہب اور ان کے درمیان عمر کے فرق پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوڑے کے درمیان اچھا وقت اہمیت رکھتا ہے، سیف اور میرے درمیان سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور ایک دوسرے کی صحبت سے لطف اندوز ہوتے ہیں، اس سے فرق کیوں پڑتا ہے کہ وہ کس عقیدے کو مانتا ہے یا ا ن کی عمر کیا ہے؟ یہ بحث کا موضوع بھی نہیں ہونا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی