اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان 50 پی ایس ایل میچز جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ۔شاداب خان کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے گزشتہ روز کراچی کنگز کو باآسانی شکست دی، یہ شاداب خان کی اپنے پی ایس ایل کیریئر میں 50ویں کامیابی تھی جس کے بعد وہ لیگ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر دوسرے کھلاڑی بن گئے۔ پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے رائلی روسوو کے پاس ہے جنہوں نے 52 میچز جیت رکھے ہیں ، آصف علی ، وہاب ریاض اور محمد رضوان 46،46 مقابلوں میں کامیابی حاصل کرکے اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی