دنیائے کرکٹ کے عظیم سپر سٹارشاہد آفریدی کی45ویںسالگرہ یکم مارچ کو جوش و خروش سے منائی جائے گی اس سلسلے میں ملک بھر میں شاہد آفریدی کے مداح اور کرکٹ شائقین سالگرہ کی رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کریں گے جس میں کیک کاٹے جائیں گے اور ان کی شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔شاہد آفریدی یکم مارچ 1980ء کوخیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پیدا ہوئے ان کامکمل نام صاحبزادہ شاہد احمد خان آفریدی ہے اور وہ پختونوں کے آفریدی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔شاہد آفریدی نے آل رائونڈر کی حیثیت سے دنیائے کرکٹ میں قدم رکھاوہ اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت دنیا بھرمیں مقبول ہیں۔ایک سروے کے مطابق بوم بوم شاہد آفریدی دنیائے کرکٹ کے سب سے مقبول ترین کھلاڑی ہیں
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی