i کھیل

شاہ رخ خان کے ساتھ فلمیں کرنے سے انکار کردیا تھا، تبوکا انکشافتازترین

July 23, 2024

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ تبو نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ کچھ فلمیں کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کی ورسٹائل سینئر اداکار تبو نے کہا کہ ایسا ہوتا ہے کہ جب کوئی پروجیکٹ سمجھ میں نہ آئے تو آپ اسے قبول نہیں کرتے۔ مجھے متعدد فلموں میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی آفر ہوئی لیکن میں نے منع کردیا۔ مجھے یقین ہے کہ شاہ رخ بھی بہت سے پروجیکٹس کو منع کردیتے ہوں گے۔تبو کا مزید کہنا تھا کہ اپنے ایکٹنگ کیرئیر میں جن فلموں میں بھی شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا ان میں کبھی بھی اداکاری کے حوالے سے شاہ رخ خان سے مقابلے یا حاوی ہونے کی کوشش نہیں کی۔کام کے حوالے سے ایک دوسرے کو گنجائش دینا اور خیال رکھنا ضروری ہے۔52 سالہ اداکارہ نے کہا کہ ان کا ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے رائٹرز اور فلم میکرز سے کہوں گی کہ میرے مطابق رول لکھیں۔ تبو کا مزید کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں بہت سے اداکار عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی