بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان نے اپنے تین چھوٹے بھائیوں کو راکھی باندھ کر ہندوئوں کے مذہبی تہوار کو بھرپور انداز میں منایا۔ہندو مذہب کے پیروکاروں نے گزشتہ روز دنیا بھر میں رکشا بندھن منایا جس میں بہنیں بھائیوں کے ہاتھ پر حفاظت کا دھاگہ باندھتی ہیں۔سارا علی خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ انہیں ابراہیم علی خان، تیمور اور جہانگیر کے ہاتھوں پر راکھی باندھتی نظر آئیں۔شیئر کی گئی تصاویر میں سیف علی خان کی دوسری اہلیہ کرینہ کپور اور پھوپھی سوہا علی خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔تصاویر میں سیف علی خان کی دونوں اہلیہ کے بچے ایک ساتھ بے حد خوش نظر آرہے ہیں اور سارا علی خان جس طرح ابراہیم علی خان کیساتھ پیش آتی نظر آرہی ہیں اتنے ہی پیار سے تیمور اور جہانگیر کے ساتھ بھی پیش آتی نظر آئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی