ٹینس کوچنگ سرٹیفیکیشن حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا،پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جانب سیجاری اعلامیہ کے مطابق سارہ منصور، پاکستان کی سابق نمبر 1ٹینس کھلاڑی کوچنگ سرٹیفیکیشن حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔ یہ سرٹیفیکیشن انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے پیش کردہ اعلی ترین سطح ہے،انہوں نے کامیابی کے ساتھ آن لائن ماڈیول مکمل کرنے اور پھر 7جون سے 20جون تک والنسیا، سپین میں کوچ سرٹیفیکیشن حاصل کیا۔ کورس میں اس کی شرکت اولمپک سولیڈیریٹی اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سکالرشپ کے ذریعے ممکن ہوئی۔ پی ٹی ایف کے صدر اعصام الحق قریشی نے سارہ کو اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے کے حوالہ سے ان کی محنت اور لگن کا اعتراف کرتے ہوئے دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سارہ کی کامیابی پاکستان میں خواتین کی ٹینس کے لیے ایک بہت بڑا قدم ہے۔کرنل ضیا الدین طفیل، سیکرٹری جنرل پی ٹی ایف نے بھی سارہ کی شاندار کامیابی پر ان کی تعریف کی اور کامیابی کے مثبت اثرات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک میں خواتین کی ٹینس کے مستقبل میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔سارہ منصور نے کہا کہ میں آئی ٹی ایف کی اعلی ترین کوچنگ لیول حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بننے پر بہت خوش اور پرجوش ہوں۔ یہ آسان نہیں تھا، لیکن میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے اس ہدف کو حاصل کرنے کی طاقت دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی