خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان پاکستانی شٹلرز عبدالحسیب خان، محمد ریان خان، قاری عمر اور روشنائے اور فہد احمد اور خزیمہ نے اسلام آباد میں ہونے والی ساؤتھ ایشین جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں اپنی اپنی کیٹیگریز کے سیمی فائنلز میں جگہ بنا لی ہے۔حسیب خان نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا کے C. Madapathage کو 21ـ11, 21ـ18 سے شکست دی۔ریان خان نے مالدیپ کے حریف محمد معیش کو 21ـ8، 21ـ3 سے زیر کرتے ہوئے ایک بہترین کارکردگی پیش کی، پاکستانی جوڑی نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد حیان اور امین ناتھ کی مالدیپ ٹیم کو 21ـ15، 21ـ17 سے شکست دی، پاکستانی جوڑی نے اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی