اداکارہ ماورا حسین کی جانب سے حال ہی میں اپنی تصاویر شیئر کیے جانے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے جب کہ انہوں نے جسامت اور لباس پر تنقید کرنے والوں کو مزاحیہ جواب دے کر لوگوں کے دل جیت لیے۔اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی متعدد تصاویر شیئر کیں، جن میں ان کا وزن کافی کم دکھائی دیتا ہے۔اداکارہ کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس پر کمنٹس کرتے ہوئے اداکارہ کی جسامت اور خصوصی طور پر ان کے وزن پر تشویش کا اظہار کیا۔صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کیا کہ اداکارہ نے اپنا وزن اتنا کم کیوں کردیا جب کہ بعض مداحوں نے انہیں خوبرو اور خوبصورت بھی قرار دیا۔ایک مداح نے ان کے وزن اور لباس کو دیکھتے ہوئے کمنٹ کیا کہ انہیں اس میں سانس کیسے آتا ہے؟ اس پر اداکارہ نے بھی مزاحیہ جواب دیا کہ انہیں سانس نہیں آتا۔ایک صارف نے ان کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ بطور اداکارہ کی ڈاکٹر وہ انہیں ایسی جسامت اور وزن کی اجازت نہیں دیں گی، انہیں اپنا وزن بہتر کرنا ہوگا۔اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ وہ بطور مریض چاہتی ہیں کہ ان کی ڈاکٹر واپس اپنے ملک آجائیں۔زیادہ تر افراد نے اداکارہ کے وزن کو انتہائی کم قرار دیتے ہوئے انہیں وزن بڑھانے کا مشورہ بھی دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی