بھارتی داکارہ سامنتھا روتھ پربھو نے سابق شوہر ناگا چیتنیا کی منگنی کے بعد ایک دلخراش انسٹا اسٹوری شیئر کرکے مداح کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی اسٹوری میں لکھا گیا ہے کہ 'محبت قربانی مانگتی ہے، خاص کر اس وقت جب ایک پارٹنر ٹھیک محسوس نہیں کرتا تو دوسرا پارٹنر اسے بہتر محسوس کروانے کیلئے اپنی شکایات بھول کر کیسے راستے تلاش کرتا ہے۔ کامیاب رشتہ وہی ہوتا ہے جس میں ایک پارٹنر اس وقت زیادہ کوشش کرکے رشتہ بچائے جب دوسرا پارٹنر کوشش کرنے کی حالت میں نہ ہو۔ پوسٹ کے ذریعے سمانتھا نے اپنی زندگی میں موجود ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں اپنی زندگی سے جڑے رکھنے کیلئے برابر کوششیں کیں اور ان کے ساتھ ہر حال میں رہنے کیلئے ڈٹے رہے۔مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی اِس انسٹاگرام اسٹوری کو سابق شوہر ناگا چیتنیا کی منگنی سے جوڑا جارہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی