i کھیل

سال میں پاکستانی 2ارب سے زائد کا ٹیکس، کوہلی نے تمام بھارتی کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیاتازترین

September 05, 2024

بھارت کے مانہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی نے ٹیکس ادائیگی میں تمام کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا،بھارتی کرکٹرز کی ٹیکس ادائیگی کی رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے سال2023.24میں 66کروڑ بھارتی روپے (پاکستانی 2ارب 18کروڑ 95لاکھ 53ہزار سے زائد)ٹیکس ادا کیا جبکہ سابق کپتان ایم ایس دھونی نے اسی دوران 38کروڑ روپے بھارتی ٹیکس ادا کیا،رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی کپتان سچن ٹندولکر نے 28کروڑ روپے بھارتی ٹیکس کی مد میں دیے جبکہ ساروو گنگولی نے 23اور ہاردیک پانڈیا نے 13کروڑ روپے بھارتی ٹیکس ادا کیا،رپورٹ کے مطابق اداکاروں کی فہرست میں بھارتی اداکار تھالا پاتھی وجے کی ٹیکس ادا کرنے کی رقم 80کروڑ روپے بھارتی بنی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی