i کھیل

سال 2024 ،بھارتی آل رائونڈر ہاردک پانڈیا گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کئے جانیوالے بھارتی کھلاڑیوں میں سرفہرست رہے، ششانک سنگھ کا دوسرانمبرتازترین

December 12, 2024

سال 2024 کے دوران بھارتی آل رائونڈر ہاردک پانڈیا گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کئے جانیوالے بھارتی کھلاڑیوں میں سرفہرست رہے جبکہ ششانک سنگھ کا دوسرانمبر ہے ۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق 2024 کھیلوں کے لیے ایک اہم سال ثابت ہوا،جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، اولمپک گیمز ،باکسنگ سمیت کئی بڑے مقابلے ہوئے جنہیں شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔2024 میں بھی دنیا میں کئی مشہور ایتھلیٹس کو گوگل پر کافی سرچ کیا گیا جس کی فہرست سامنے آگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس فہرست میں گوگل پر دنیا میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایتھلیٹس کے نام شامل ہیں۔اس فہرست میں 2 بھارتی کرکٹرز بھی شامل ہیں لیکن حیران کن طور پر وہ نام دنیا کے سب سے بہترین بیٹر ویرات کوہلی اوربھارتی کپتان روہت شرما کے نہیں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دنیا میں جس بھارتی کرکٹر کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے وہ آل رائونڈر ہاردک پانڈیا ہیں جبکہ اس فہرست میں دوسرا نام آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کے کھلاڑی ششانک سنگھ کا ہے۔ الجیرین باکسر ایمان خلیف 2024 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والی ایتھلیٹ ہیں۔

ایمان خلیف نے رواں سال پیرس اولمپک گیمز 2024 میں بطور خاتون طلائی تمغہ جیتا تھا اور وہ ایونٹ کے دوران اپنی جسمانی ساخت کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہی تھیں۔ رواں سال نومبر میں 19 سال بعد باکسنگ ارینا میں واپس اترنے والے سابق ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائی سن 2024 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ 58 سالہ مائیک ٹائی سن کا مقابلہ اپنی عمر سے 31 برس چھوٹے باکسر جیک پال سے تھا جس میں وہ پہلے ہی میچ میں شکست کھا گئے تھے۔ رواں سال یوروکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسپینش فٹبال اسٹار لامین یمال بھی 2024 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں شامل ہیں۔یورو کپ میں اسپین کے 17 سالہ فٹبالر لامین یمال نے دنیا کے سامنے خود کو منوایا اور انہیں یوروکپ 2024 کا ینگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔ اتھلیٹس میں امریکی جمناسٹ سمون بائلز، جیک پال (امریکی باکسر )، نکو ولیئمز(اسپینش فٹبالر) ، ہاردک پانڈیا( بھارتی کرکٹر) اسکاٹی شیفلر(امریکی گولفر)، ششانک سنگھ( بھارتی کرکٹر )اور رودری( اسپینش فٹبالر) شامل ہیں ۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی