چودھویں سائوتھ ایشین گیمز ایک بار پھر تاخیر کاشکار ہونے کا امکانات بڑھ گے، پاکستان سیف گیمز کی میزبانی کرے گا یا نہیں؟ وزارت خارجہ سے سیف گیمز کی میزبانی بارے راہنمائی لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیف گیمز اسٹیرینگ کمیٹی کا اہم اجلاس نگراں وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع سعید کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فواد حسن فواد، ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈشعیب کھوسو صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عابد قادری، سیکرٹری جنرل پی او اے خالد محمودسمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی، انعقادمیں درپیش رکاوٹوں کا جازہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس معاملے پر وزارت خارجہ سے راہنمائی لی جاے گی ۔ وزارت خارجہ کی سفارشات کو منظوری کیلے وزیراعظم کو بھجوایا جاے گا ۔ اجلاس میں سیف گیمز کی کے انعقاد اور پاکستان کے دنیا میں گیمز کے ذریعے سافٹ امیچ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔ سیف گیمز میں جنوبی ایشیای ممالک کے پانچ ہزاراتھلیٹس اور آفیشلز نے شرکت کرنی ہے۔ پاکستان نے مارچ 2024میں سیف گیمز کی میزبانی کرنی ہے ۔ سیف گیمز پاکستان میں نہ ہونے کی صورت میں سری لنکا میزبان ملک بن جاے گا۔کورونا کے باعث سیف گیمز 2021میں پہلی بار اور پھر 2022میں پی ٹی آی دور حکومت میں دوسری بار ری شیڈول کی گی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی