i کھیل

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر بھی پاکستانی ٹیم سلیکشن پر چپ نہ رہ سکےتازترین

October 29, 2022

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے بھی پاکستان ٹیم سلیکشن پر سوالات اٹھادیے،ایک ٹی وی پروگرام کے دوران سابق بھارتی کپتان نے پاکستان کے بولر وسیم جونیئر کو بھارتی آل رائونڈر ہاردک پانڈیا جیسا قرار دیا،سنیل گواسکر نے کہا کہ پاکستان کے پاس تو ہاردک پانڈیا جیسا وسیم جونیئر ہے، وسیم نیا ہے لیکن میرا آئیڈیا ہے کہ وہ شاٹس کے ساتھ آپ کو اچھے اوورز دے سکتا ہے، بھارت کے خلاف وسیم کو نہیں کھلایا لیکن دو اسپنرز کھلائے، یہ سڈنی میں تو ٹھیک لیکن دوسرے وینیوز پر ٹھیک نہیں،انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کنڈیشنز کے مطابق اگر ان کے پاس وسیم جونیئر جیسا سیم کرسکتا ہو اور 2 شاٹس بھی مارتا ہو تو اسے کھلائیں کیونکہ وسیم نے زمبابوے کے خلاف ایسا کیا بھی ہے اور اس میں ٹیلنٹ ہے،سابق بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف 2اسپنرز کھلا کر اچھا فیصلہ نہیں کیا تھا، پاکستان کا مڈل آرڈر بیٹنگ سیٹ نہیں، پہلے فخر زمان نمبر تین پر تھے اب وہ صرف اسکواڈ میں ہیں،انہوں نے کہا کہ شان مسعود اب نمبر تین پر ہیں، اگرچہ وہ رنز کر رہے ہیں لیکن پاکستان کی سلیکشن درست نہیں، آپ کو ایسے کھلاڑی کی ضرورت ہے جو تین چار اوورز کرے اور آخری چند اوورز میں 30 رنز بنا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی