ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹرز کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے انگلینڈ کے سابق کرکٹرز کیون پیٹرسن اور مائیکل وان نے ملتان کی پچ پر تنقید کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ "ملتان کی وکٹ بالرز کے لیے قبرستان ہے"۔دوسری جانب سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ ملتان کی وکٹ سڑک کا منظر پیش کر رہی ہے۔مائیکل وان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ شان مسعود کی بیٹنگ کو دیکھ کر اچھا لگا، انہیں پچ سے بہت سپورٹ ملی۔ اس کے علاوہ انگلش ٹیم کے سابق کرکٹر اسیٹون فن نے بھی ملتان ٹیسٹ میچ کی پچ پر لب کشائی کر تے ہوئے شل میڈیا سائٹ پر پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ملتان پچ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔اسٹیون فن کا کہنا تھا کہ یہ پچ لیونگ روم میں بچھا ہوئی قالین کی طرح لگتا ہے، اسے بطور دیکھنا بلکل اچھا نہیں لگ رہا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی