i کھیل

سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تاریخی باسکٹ بال میچ، ڈاکٹر نائف العتیبی نے یادگار پوسٹ شیئرکردیتازترین

December 10, 2024

سعودی عرب اور پاکستان کے مابین جہاں دو طرفہ تاریخی تعلقات ہیں وہیں دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کا رشتہ بھی کافی پرانا ہے۔اس سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ڈاکٹر نائف العتیبی نے ایک یادگار پوسٹ کی ہے، جس میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان 1976 میں کھیلے گئے ایک تاریخی باسکٹ بال میچ کا ذکر ہے۔ڈاکٹر نائف العتیبی کی پوسٹ کے مطابق یہ میچ 10 دسمبر 1976 کو لاہور میں سعودی اور پاکستانی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستانی ٹیم نے جیت حاصل کرتے ہوئے 108 پوائنٹس سکور کیے جبکہ سعودی ٹیم نے 73 پوائنٹس سکور کیے۔یہ میچ پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی