ڈس ایبلڈ افراد پر مشتمل نئی کرکٹ ٹیم سکائی واریئرز کی تقریب رونمائی کے حوالے سے دس اوورز پر مشتمل ایک نمائشی کرکٹ میچ کا شالیمار کرکٹ گرانڈ اسلام آباد میں کیا گیا، سکائی واریئرز کے مدمقابل ڈی ٹرمنٹ کرکٹ ٹیم تھی، میچ کے مہمان خصوصی رومانیہ کے پاکستان میں سفیر ایڈورڈ تھے جبکہ گیسٹ آف آنر سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد اور سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی تھے ، دیگر مہمانوں میں نیشنل۔پریس کب کے سابق صدر شکیل قرار اور اینکرز الیون کے کپتان اور سینئر اینکر سید عاصم رضا تھے، ڈی ٹرمنٹ الیون کے کپتان خاور علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ دس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنانے جس میں ارشد گجر کے 59 جبکہ کپتان خاور علی نے 37 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، سکائی واریئرز کی طرف سے عبدالمنان نے دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں سکائی واریئرز نے مطلوبہ ہدف 9.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، سکائی واریئرز کے کپتان نجم الحسن نے شاندار اننگز کھیلی اور 80 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے انہیں اس کارکردگی پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ مہمان خصوصی رومانیہ کے سفیر ایڈورڈ اور سید ذیشان علی نقوی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، جیتنے والی ٹیم کے کپتان نجم الحسن کو شاندار ٹرافی انعام میں دی گئی جبکہ جتنے والی ٹیم سکائی واریئرز کے کھلاڑیوں کو گولڈ میڈل جبکہ رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں کو شیلڈز دی گئیں، اس موقع پررومانیہ کے سفیر ایڈورڈ نے کہا کہ وہ ڈس ایبلڈ افراد کا کرکٹ میچ پہلی بار دیکھ رہیہیں وہ ان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے بہت متاثر ہوئے ہیں، ان باصلاحیت کھلاڑیوں کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کرینگے تاکہ وہ مزید بہتر انداز میں اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کر سکیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق ڈپٹی میئر سید ذیشان نقوی نے اس میچ کے انعقاد کو خوش ائند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کیلئے اسلام آباد میں گرانڈ کے حصول کیلئے چیئرمین سی ڈی اے سے بات کرینگے تاکہ ان کھلاڑیوں کو پریکٹس کیلئے زیادہ بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس میچ کو آرگنائز کرنے میں سکائی واریئرز کے صدر سجاد حسین ، سی ای او شیخ نوید احسن اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر وقار احمد خان کی خصوصی کاوشیں شامل تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی