عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے شخص بن گئے۔ فوربس میگزین کی رپورٹ کے مطابق، کرسٹیانو رونالڈو 627 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے شخص ہیں جبکہ ان کے دیرینہ حریف 502 ملین سے زائد فالوورز کی تعداد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر وقتا فوقتا اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر کے یادگار لمحات کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔ دوسری جانب لیونل میسی بھی اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر کیریئر اور اپنی فیملی کے ساتھ گزرے یاد گار لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی