i کھیل

روینہ ٹنڈن بنگلہ دیش کے حالات پر دکھ اور پریشانی میں مبتلاتازترین

August 08, 2024

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن بھی پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں جاری پرتشدد واقعات پر خاموش نہ رہ سکیں۔ ملازمتوں کے کوٹہ سسٹم کے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں نے عوامی تحریک میں تبدیل ہو کر 16 سالہ دور اقتدار کا خاتمہ کروایا اور شیخ حسینہ واجد کی ملک سے فرار کی وجہ بھی بنی۔بنگلہ دیش کے حالات کو دیکھتے ہوئے بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ جاری کی۔انہوں نے لکھا کہ بنگلہ دیش کے حالیہ واقعات نے گہرے دکھ اور پریشانی میں مبتلا کردیا ہے جہاں اقلیتی برادریوں کو شدید تشدد اور ظلم و ستم کا سامنا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ یہ شرمناک حملے انصاف اور انسانیت کے لیے کھڑے ہونے کی اہمیت واضح کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں ان حملوں سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہوں ، ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتی ہوں اور ان پرتشدد واقعات کے فوری روک تھام کا مطالبہ کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی مشکلات کے سامنے خاموش نہیں رہنا چاہیے بلکہ ڈٹ کر ان کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی