i کھیل

رقم ادا نہ کرنے کا کیس: کیٹی پرائس کی گرفتاری کے بعد رہائیتازترین

August 10, 2024

معروف برطانوی ماڈل کیٹی پرائس کو برطانیہ کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 46 سالہ کیٹی پرائس کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر ہیتھرو ایئر پورٹ پر پولیس نے گرفتار کیا۔عدالت نے دیوالیہ ہونے اور رقم ادا نہ کرنے کے کیس کی سماعت میں پیش نہ ہونے پر کیٹی پرائس کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس کے بعد برطانیہ واپس پہنچنے پر انہیں ایئر پورٹ پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ادکارہ کو حراست میں لیے جانے کے چند گھنٹوں بعد ضمانت پر چھوڑ دیا گیا، وہ رائل کورٹ آف جسٹس میں جج کے سامنے پیش ہوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی