پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ریما خان کی گذشتہ دنوں ایک نومولود بچے کے ساتھ تصویر کا معمہ حل ہو گیا ہے۔اداکارہ ریما خان کی گود میں موجود بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر مختلف افواہوں اور مبارک بادوں کے ساتھ وائرل ہوئی تھی۔ اس بارے میں اب اداکارہ ریما خان کے شوہر ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے ایک ٹی وی چینل کو بتایا کہ یہ بچہ ریما خان کا نہیں بلکہ ان کی کزن کا بیٹا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان افواہوں یا ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ڈاکٹر طارق شہاب کا کہنا تھا کہ خدا کرے اگر کوئی ایسی خبر ہوئی تو وہ سب سے پہلے میڈیا کے ساتھ ہی شیئر کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی