بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے پریشان ماضی کے مقبول اداکار راشد محمود کو دوسرے جنم کی بات کرنا مہنگا پڑ گیا۔حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں راشد محمود نے بطور مہمان شرکت کی۔دوران پروگرام انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وطنِ عزیز سے مایوسی کا اظہار کیا اور اپنا حالِ دل بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں پیدا ہونے کے بعد جو میں اب تک برداشت کر چکا ہوں ، لگتا ہے اب اگلے جنم میں، میں مزید عذاب سے بچ جائوں گا۔انہوں نے کہا کہ اگر مجھے ایک اور زندگی مل گئی تو مجھے لگتا ہے کہ مجھے کسی اور ملک میں پیدا ہونا چاہئے۔تاہم ان کے انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین نے وائرل ویڈیوز کے کمنٹس میں تبصرے کئے اور ان پر سخت تنقید بھی کی۔ صارفین حالیہ انٹرویو میں ان کے بیان کو متنازع قرار دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اسلام میں دوسرے جنم کا کوئی تصور نہیں ہے۔ایک صارف کے مطابق بحیثیت مسلمان ہم دوسرے جنم پر یقین نہیں رکھتے، یہ کافروں کا عقیدہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی