لڑکیوں پر ہراسانی کے سنگین الزامات کے باوجود بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی رکن اسمبلی اور بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے سربراہ برج بھشن شرن سنگھ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاجی ریسلرز کے مطالبے پر مستعفی ہونے سے انکار کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے بھارت کے کئی نامور ریسلرز ریسلنگ فیڈریشن کیسربراہ کیخلاف دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی مرکزی رہنما سونیا گاندھی نے بھی احتجاجی ریسلرز کے دھرنے میں شرکت کر کے پولیس سے ایف آئی آر دکھانے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ گزشتہ روز بھارت کی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے بھی احتجاجی ریسلرز کے حق میں آواز بلند کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی