اداکارہ سحر خان نے ہراسانی کے بڑھتے واقعات سے پریشان ہوکر اپنی حفاظت کے لیے ٹیزر خرید لیا۔اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ملک میں ہراسانی کے واقعات میں اضافہ ہوچکا ہے لہذا میری تمام لڑکیوں اور خواتین سے گزارش ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور اس میں کوئی کوتاہی نہ برتیں۔سحر خان نے کہا کہ میں نے اپنے دفاع کے لیے ٹیزر خرید لیا ہے اور میں ہر لڑکی سے بھی یہی کہنا چاہوں گی کہ آپ بھی اپنی حفاظت کے لیے کوئی آلہ یا ٹیزر اپنے ساتھ رکھیں کیونکہ اسی طرح آپ اپنی حفاظت کرسکتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اپنے تحفظ کے لیے خود تیار رہیں کیونکہ یہاں کوئی کسی کو تحفظ فراہم نہیں کرتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی