معروف اداکارہ کبری خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سانپ نے انہیں جکڑنا شروع کردیا تھا۔ ایک انٹرویو میں کبری خان نے ڈرامے کے سین کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ سیریل جنت سے آگے میں سانپ کو گلے میں ڈال کر سین کرنا بہت مشکل تھا کیونکہ مجھے ایک اصلی سانپ گلے میں ڈالنا تھا اور ہاتھ میں پکڑنا تھا جس وقت میں نے اسے گلے میں ڈال کر ہاتھ میں اٹھایا تو اس نے مجھے جکڑنا شروع کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ میں بس چاہ رہی تھی کہ جلدی سین ختم ہوجائے، میرے خیال سے میں نے بہت اچھا سین کیا اور ناظرین کو پسند بھی آیا البتہ یہ ایک یادگار تجربہ تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی