لیجنڈری راج کمار اور نانا پاٹیکر کی فلم ترنگا کے ری میک کیلئے اکشے کمار نے معاہدہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ این ایچ اسٹوڈیوز کے نریندر ہراوت کے پاس 1993 کی بالی وڈ کلاسک فلم کے رائٹس ہیں اور وہ ری میک بنانا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ری میک کیلئے اکشے کمار سے رابطہ کیا گیا ہے اور انہوں نے ہامی بھر لی ہے، فلم کے ڈائریکٹر کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق نریندر ہراوت کے پاس فلم کے ٹائٹل کے رائٹس نہیں ہیں اور وہ میہول کمار کے پاس ہیں جنہوں نے اورجنل فلم کو پروڈیوس کیا اور ہدایت کاری دی۔یاد رہے کہ ترنگا میں ممتا کلکرنی، ورشا اسگونکر اور ہریش کمار بھی شامل تھے اور اس کی کہانی حب الوطنی پر مبنی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی