اداکار فواد خان کا کہنا ہے کہ بڑھتی عمر کا خوف ہر ایک کو ہوتا ہے لیکن میں کم عمری سے ہی اس بات سے بخوبی واقف ہوں کہ زندگی کبھی ایک سی نہیں رہتی۔رواں سال نومبر میں فواد خان اپنی زندگی کی 43 بہاریں دیکھنے کے منتظر اداکار نے ایک غیر ملکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ بڑھتی ہوئی عمر کس طرح ایک اداکار کو متاثر کر سکتی ہے، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپاٹ لائٹ میں ہونے کی وجہ سے انڈسٹری کی خواتین ہی نہیں بلکہ مردوں پر بھی ظاہری خوبصوری کو لیکر دبا ئورہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے پراجیکٹس جس میں روایتی رومانوی کرداروں، ظاہری خوبصوری پر اداکاری کو ترجیح دی جاتی ہے وہ ایک نئی کرن کی طرح ہوتے ہیں۔اداکار کے مطابق صرف انڈسٹری میں ہی نہیں بلکہ انڈسٹری سے باہر بھی کئی لوگ ظاہری خوبصورتی پر بڑھتی عمر کے مرتب ہونے والے اثرات سے پریشان ہوتے ہیں۔فواد خان کے مطابق وہ اس حوالے سے پہلے ہی محتاط ہیں اور کم عمری سے ہی جانتے ہیں کہ زندگی ہمیشہ ایک سی نہیں رہتی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی