عالمی شہرت یافتہ پاکستانی میوزک شو کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کے گانے بلاک بسٹر نے بھارت کے اسپاٹی فائی کو ہائی جیک کرلیا۔ تقریبا ًڈیڑھ ماہ پہلے ریلیز ہونے والا کوک اسٹوڈیو کا گانا بلاک بسٹر زبردست ڈانس نمبر اور ون ٹیک شاٹ ویڈیو کی بدولت ایک الگ مقام پر چلاگیا۔پاکستانی گانے بلاک بسٹر کو اپنے اسپاٹی فائی پر ٹرینڈ کرتا دیکھ بھارتی صارفین بھی خاموش نہ رہ سکے اور اسپاٹی فائی انڈیا کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری بلاک بسٹر کی بھارت میں مقبولیت کے حوالے سے بول پڑے۔انسٹاگرام پر اپنے کمنٹ میں ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے جیسے اسکرول کرتے کرتے میں پاکستان آگیا ہوں۔ ایک اور صارف نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان سے زیادہ تو یہ گانا میں نے سن لیا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے نام کی طرح گانا بھی بلاک بسٹر ثابت ہوا جسے اب تک صرف یوٹیوب پر ہی 19 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی