i کھیل

پریتی زنٹا کا سروگیسی سے قبل آئی وی ایف کروانے کا انکشافتازترین

September 04, 2024

بالی ووڈ کی ڈمپل کوئین اداکارہ پریتی زنٹا نے سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں کی پیدائش پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔حال ہی میں اداکارہ پریتی نے اپنے بچوں کی پیدائش کے سبب پیش آنے والی مشکلات سے متعلق بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں کی پیدائش سے پہلے آئی وی ایف کے عمل سے بھی گزریں۔اداکارہ جنہوں نے دیگر چند فنکاروں کی طرح سروگیسی کے ذریعے بچوں کا خیر مقدم کیا انہوں نے حال ہی میں اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے سروگیسی کا انتخاب کرنے سے پہلے آئی وی ایف کے ذریعے حاملہ ہونے کی کوشش کی تھی۔یاد رہے کہ اداکارہ پریتی زنٹا سال 2016 میں گوڈینف کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور امریکہ چلی گئیں، بعدازاں اس جوڑے نے 2021 میں سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں جیا اور جئے کا استقبال کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی