i کھیل

پرائم منسٹر یونیورسٹی سپورٹس اولمپیاڈ مقابلوں کا آغاز ،وزیراعظم آج رنگارنگ مقابلوں کا باضابطہ افتتاح کرینگےتازترین

November 20, 2024

پرائم منسٹر یونیورسٹی سپورٹس اولمپیاڈ مقابلوں کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا، دس کھیلوں میں تین ہزار سے زائد ایتھلیٹس ایکشن میں دکھای دینگے، وزیراعظم شہباز شریف آج( جمعرات) کو رنگارنگ مقابلوں کا باضابطہ افتتاح کرینگے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیرمین جاوید علی میمن کے مطابق 23نومبر تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پرام منسٹر یوتھ پروگرام کے زیر سرپرستی کھیلی جانیوالی سپورٹس اولمپیاڈ میں ایتھلیٹکس، ریسلنگ، سومنگ، والی بال، ٹیبل ٹینس، ویٹ لفٹنگ، جوڈو، ہاکی ، بیڈمنٹن، ہینڈ بال کے مقابلے ہونگے جس میں ملک بھر کی یونیورسٹیز کے پلیرز حصہ لینگے، انہوں نے بتایا کہ چیرمین پرام منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد تمام انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز آج کو رنگارنگ مقابلوں کا باضابطہ افتتاح کرینگے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کا کہناتھا کہ آج ایک تاریخی دن ہے، پاکستان جس کے خلاف سازش کی جاتی ہے، معیشت کے میدان میں جھنڈے لہرا رہا ہے آج پوری دنیا پاکستان کی طرف دیکھ دہی ہے ملک کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے آج پاکستان کے اندر ہر طرح کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔ اس سپورٹس ایونٹ کے انعقاد پر ایچ ای سی چئیرمین کو خصوصی مبارکباد دیتا ہوں ہر میدان میں نوجوان آگے بڑھیں گے نوجوان کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔ مستقبل کے ورلڈ چیمپین یہیں سے نکلیں گے، رانا مشہود نے کہا پولیو سے متاثر بچے بھی اس سپورٹس ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ یونیورسٹی اولمپیاڈ 21 سے 23 نومبر تک اسلام آباد کے سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگا ۔سپورٹس اولمپیاڈ میں ملک بھر سے 3000 سے زیادہ کھلاڈی اور آفیشیلز شرکت کر رہے ہیں ۔سپورٹس اولمپیاڈ کے زریعے کھیلوں میں ٹیلینٹ کو آگے آنے کا موقع ملے ۔گا سپورٹس اولمپیاڈ میں 10 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے پاکستان کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ اور صلاحیتیں موجود ہیں حکومت باصلاحیت نوجوانوں کو ہر ممکن پلیٹ فارم فراہم کرے گیکھیلوں پہ وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی توجہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی