i کھیل

پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے وکی اور کترینہ کی شادی میں نو فون پالیسی اپنائی گئی' سنی کوشلتازترین

August 01, 2024

بالی ووڈکے چاکلیٹی ہیرو وکی کوشل کے چھوٹے بھائی اداکار سنی کوشل نے بھائی اور بھابی کترینہ کیف کی شادی پر اپنائی گئی نو فون پالیسی پربات کی ہے۔سنی کوشل نے ایک حالیہ انٹرویو میں وجہ بتائی ہے کہ اِن کے بھائی وکی کوشل اور بھابی کترینہ کیف کی شادی میں نو فون پالیسی کیوں نافذ کی گئی تھی۔وکی کوشل کے بھائی سنی نے بتایا کہ شادی کی تقریبات کے دوران پرائیویسی کو اہمیت اور مدِ نظر رکھتے ہوئے شادی میں فون کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی گئی تھی۔سنی کوشل کا اپنے بھائی، وکی کی شادی کو یاد کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ہم نے شادی پر جو کچھ کیا وہ سب بہت شاندار اور دلچسپ تھا، ہم نے نو فون پالیسی کو اپنایا اور محسوس کیا کہ سب نے اپنے موبائل فون ایک جانب رکھ کر صرف اور صرف شادی پر توجہ دی اور اسے بھرپور انداز میں انجوائے کیا۔سنی کوشل کا کہنا تھا کہ آپ دبا ئومیں رہتے ہوئے شادی نہیں کر سکتے ہیں، ہم پر نو فون پالیسی اپنانے کے بعد کوئی دبائو نہیں رہا تھا، کوئی ڈر نہیں تھا کہ کوئی تصویر یا یادگار لمحہ لیک ہو جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی