اداکار عفان وحید نے پہلی محبت اور شادی سے متعلق اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کردیا۔حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں عفان وحید سے سوال کیا گیا کہ کیا پہلی محبت کو انسان بھول جاتا ہے اور کیا محبت بار بار ہوتی ہے؟اس پر عفان وحید نے کہا کہ پتا نہیں پہلی محبت بھولی جاتی ہے کہ نہیں لیکن ہاں محبت بار بار ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھلے آپ پہلی محبت کے دکھ میں بیٹھیں لیکن نئے لوگوں کو بھی موقع دیں، کیونکہ چیزیں نہیں بھولی جاتیں، کچھ لوگ آپ کی بری یاد بن جاتے ہیں لیکن ہوتے تو یاد کا حصہ ہی ہیں۔عفان وحید نے کہا کہ محبت سب سے بہترین جذبہ ہے اور سچی محبت آپ کو ایک بہتر انسان بننے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے، محبت ہونے کے بعد ہی اکثر انسان کو اپنی اچھائی اور برائی کا پتا چلتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ محبت ایک ایسی چیز ہے کہ اس سے کوئی امید نہیں لگائی جاتی ، جب یہ ہوجاتی ہے تو انسان کو اپنے ساتھ بہا کر لے جاتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی