i کھیل

پیرس اولمپکس میں شامل 90فیصد کھلاڑیوں کا ڈوپنگ ٹیسٹ مکمل کرلیا گیاتازترین

July 25, 2024

انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی(آئی ٹی اے)نے اعلان کیا ہے کہ پیرس اولمپکس میں شامل ہونے والے تقریبا 90فیصد کھلاڑیوں کا کھیلوں کے انعقاد سے قبل ڈوپنگ ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایجنسی کا کہنا ہے کہ رواں برس 32ہزار 600سے زائد کھلاڑیوں کے ڈوپنگ ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جو پچھلے 6ماہ کے مقابلے تقریبا 45فیصد زیادہ ہیں۔جانچ کے نتیجے میں ممکنہ اینٹی ڈوپنگ اصول کی خلاف ورزیوں کے 85سے زیادہ کیسز سامنے آئے، جس کے نتیجے میں پلئیرز پر پابندی کا امکان ہے۔ایجنسی نے کہا کہ پیرس اولمپکس میں شریک کھلاڑیوں میں 75فیصد کے کم از کم 3بار ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔قبل ازیں ٹوکیو اولمپکس کے دوران چین کے کھلاڑیوں کے مثبت ٹیسٹ آنے پر ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کا کہنا تھا کہ 23چینی تیراکوں کا ٹیسٹ مثبت آئے تھے تاہم ایجنسی کا کہنا تھا کہ یہ خوراک کی آلودگی کا شکار تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی