i کھیل

پیرس اولمپکس، 40ممالک گیمز کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں ،پولش وزیر کھیلتازترین

February 03, 2023

پولینڈ کے وزیر کھیل اور سیاحت کامل بورٹنیکزک نے کہا ہے کہ روس اور بیلا روس کے کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت دینے سے 40 ممالک اگلی اولمپک گیمز کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں جس سے پورا ایونٹ بے معنی ہو جائے گا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولش وزیر کھیل نے کہا کہ میرے خیال میں 10فروری کو ہونے والی میٹنگ سے قبل انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی )کے منصوبے پر بلاک کی حمایت کرنے کے لیے برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا سمیت 40ممالک کا اتحاد بنانا ممکن ہو گا،بورٹنیکزک نے مزید کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اولمپکس سے پہلے ہمیں سخت فیصلوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور اگر ہم گیمز کا بائیکاٹ کرتے ہیں تو ہم جس اتحاد کا حصہ ہوں گے وہ گیمز کے انعقاد کو بے معنی بنانے کے لیے کافی مضبوط ہو جائے گا،قبل ازیں لتھوانیا، ایسٹونیا اور لٹویا کی جانب سے بھی آئی او سی کے منصوبے کو مشترکہ طور پر مسترد کر دیا گیا ہے جس کے تحت روسی اور بیلاروسی ایتھلیٹس کو اولمپکس 2024میں شرکت کی اجازت دینے کا کہا گیا،دوسری جانب آئی او سی کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی جانب سے اولمپکس کا بائیکاٹ صرف کھلاڑیوں کو سزا دے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی