پیرس اولمپکس 2024کے لیے اب تک 80لاکھ سے زیادہ ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں جو پہلے ہی اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ یہ اب تک کے بہترین کھیلوں میں سے ایک ہو گا۔آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق ڈرون حملوں جیسے ممکنہ خطرات کے خدشات کے باعث فرانسیسی حکومت نے اولمپک کی افتتاحی تقریب کے لیے تماشائیوں کی تعداد کو آدھا کر دیا ہے،تاہم صدر میکرون نے عندیہ دیا ہے کہ اگر سکیورٹی خطرات بڑھتے ہیں تو تقریب کو ایک بند سٹیڈیم میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حکومت تقریبا 20,000فوجیوں اور 40,000سے زیادہ پولیس افسران کو تعینات کر رہی ہے جن میں دوسرے ممالک کے 2,000فوجیوں اور پولیس افسران کی اضافی مدد حاصل ہوگی۔ پیرس پولیس کے سربراہ لارینٹ نونیز کا کہنا ہے کہ گیمز کے دوران تقریبا 30,000پولیس افسران اور مسلح افواج کے 18,000سپاہی روزانہ متحرک ہوں گے،منتظمین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حفاظتی اقدامات شرکااور تماشائیوں کی حفاظت کی ضمانت دیں گے۔واضح رہے کہ پیرس اولمپکس گیمز 11اگست کو اختتام پذیر ہوں گے۔پیرس کو 13ستمبر 2017کو پیرو کے دارالحکومت لیما میں 131ویں آئی او سی اجلاس میں میزبان شہر کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ دو فرانسیسی آئی او سی اراکین، گائے ڈروٹ اور ٹونی ایسٹانگویٹ، اولمپک چارٹر کے قوانین کے تحت ووٹ دینے کے لیے نااہل تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی