معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے پیٹرول پمپ پر خواتین ورکرز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی۔حال ہی میں شہزاد رائے نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے پیٹرول پمپ پر موجود خواتین ورکرز کو کام کرتے دکھایا۔مذکورہ ویڈیو میں نقاب پوش خاتون گلوکار کی ہیوی بائک میں پیٹرول ڈال رہی ہیں جبکہ شہزاد رائے ویڈیو کو کیمرے میں قید کر رہے ہیں ۔انہوں نے ان لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے خاتون ورکر کی رضامندی سے ویڈیو شوٹ کیا تھا۔ویڈیو بنانے کا مقصد خواتین کے حوصلے کو سراہنا تھا، انہوں نے ساتھ ہی این جی او زندگی ٹرسٹ اور دوربینکو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ،میں اپنی موٹرسائیکل میں پیٹرول ڈالنے گیا اور موٹر سائیکل کا سوئچ آف کرکے اور اپنا ہیلمٹ اتارنے کے دوران میں نے ایک خاتون کی آواز سنی کہ'اچھی بائیک ہے سر ٹینک فل ہوگیا۔گلوکار نے بتایا کہ، میں نے دونوں لڑکیوں سے کہا کہ وہ میری رول ماڈل ہیں اور وہ دونوں ہی میرے پاکستان پر یقین کرنے کی وجہ بنیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی