i کھیل

پی سی بی نے کمنٹری کے لیے معافی مانگنے کا رمیز راجا کا دعوی مسترد کردیاتازترین

February 03, 2023

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے کمنٹری کے لیے معافی مانگنے کا رمیز راجا کا دعوی مسترد کردیا،ترجمان پی سی بی کے مطابق سابق چیئرمین کمنٹری کیلئے آزاد ہیں، ان پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے، وہ چاہیں جہاں چاہیں بطور کمنٹیٹر کام کرسکتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ بورڈ نے ان سے پہلے معافی مانگنے اور پھر کمنٹری کے لیے درخواست دینے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی پہلے بھی اپنے بیانات میں یہ واضح کرچکے ہیں کہ رمیز راجا پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل)سمیت ہر جگہ کمنٹری کرسکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی