i کھیل

پی سی بی میڈیا ڈائریکٹر برطرفی کا فیصلہ معطل، مینجمنٹ کمیٹی کو نوٹستازترین

December 14, 2023

پاکستان کرکٹ بورڈکے ڈائریکٹر میڈیا سمیع برنی کو برطرف کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا گیا،لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے سمیع برنی کو برطرف کرنے کے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی،عدالت نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا فیصلہ معطل کردیا اور کرکٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،جسٹس عابد حسین چٹھہ نے سمیع برنی کی برطفی کے خلاف کیس کی مزید سماعت جنوری کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی