پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا استعفی منظور نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق محمد یوسف نے چند روز قبل بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔محمد یوسف کو نئی ذمہ داری دی جائے گی، ان کو 2، 3 ذمہ داریوں کی پیشکش کی جائے گی جن میں سے سابق کرکٹر کو کسی ایک ذمہ داری کا انتخاب کرنا ہو گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی مستقبل میں عبدالرزاق سے بھی رابطہ کر کے انہیں نئی ذمہ داری دے گا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف نے قومی ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔اس حوالے سے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، اس ٹیم کی خدمت کرنا ایک اعزاز اور کرکٹ کے فروغ میں حصہ ڈالنے پر فخر ہے۔محمد یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر پورا اعتماد ہے، قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی