پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کا 40لاکھ سے زائد سبسکرائبرز والا یوٹیوب چینل ہیک ہونے کے کچھ دیر بعد ہی بحال کرالیا گیا،پی سی بی کا یوٹیوب چینل منگل کی صبح ہیک کیا گیا جس کے بعد ہیکرز نے ناصرف چینل کا لوگو تبدیل کیا بلکہ چینل کا نام بھی بدل کر 'Tesla US 24'رکھ دیا تھا،ابتدائی طور پر ہیکرز نے چینل سے تمام ڈیٹا ہٹا دیا جس کے بعد چینل کھولنے پر کسی قسم کی ویڈیو دکھائی نہیں دے رہی تھی،بعدازاں ویڈیوز چینل پر نظر آئیں لیکن نام پھر بھی ٹیسلا یو کے 24ہی رہا،دوسری جانب پی سی بی ذرائع نے یوٹیوب کے ہیک ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ یوٹیوب انتظامیہ سے بات چیت کے بعد چینل کو ریکور کرالیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی