i کھیل

پی سی بی کا آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے ایڈیشن میں کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت دینے پر غورتازترین

May 18, 2023

پی سی بی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے ایڈیشن میں کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت دینے پر غور کرنے لگا،اماراتی ایونٹ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کا پہلا ایڈیشن رواں برس کھیلا گیا مگر اس میں پاکستانی کرکٹرز کو شرکت کی اجازت نہیں ملی، لیگ میں کرکٹرز کا زیادہ سے زیادہ معاوضہ ساڑھے چار لاکھ ڈالر تھا مگر منتظمین نے شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم اور محمد رضوان کو 9لاکھ تک کی پیشکش کر دی تھی،تین سالہ معاہدے کے ساتھ کپتان بنانے کا بھی کہا گیا تھا، باقی رقم امیج رائٹ وغیرہ سے پوری ہوتی، فخر زمان،اعظم خان اور محمد حسنین سے بھی مختلف فرنچائزز نے رابطہ کیا، ان تمام سے یہ کہا کہ جب پی ایس ایل اور قومی ذمہ داریوں سے وقت ملے تب ہی لیگ کھیلنے کیلیے آئیں، اس کے باوجود پی سی بی نے کسی کو جانے کی اجازت نہ دی،اعظم خان کا تو معاہدہ بھی ہو گیا تھا، اس وقت کے چیئرمین رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے کیلیے اماراتی بورڈ سے معاوضہ بھی طلب کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی