جیگور اور اتحاد کلب کی ٹیموں کے درمیان پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ کلب کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 6جولائی کو کھیلا جائے گا۔ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ نے فائنل میچ سے قبل جیگور کرکٹ کلب اور اتحاد کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں کے درمیان فائنل میچ پر لفظوں کی باعث جاری ہے ،اس اعتبار سے فائنل میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔دونوں ٹیموں کے پلیرز کوچ فائنل جیتنے کے لئے پرعزم ہیں، ایک طرف جیگور کرکٹ کلب میں موجود محمد علی،طاہر بیگ،خواجہ ارحم،طیب عارف، نقاش نواز، زبیر خان لودھی،رانا شاہ زیب اور دوسری طرف اتحاد کرکٹ کلب کے پاس محمد رافع،حسن سجاد، محمد اویس،علی افضل، حماد سرور،ملک متین، شاہد علی اور اسد ملہی بڑے بڑے نام شامل ہیں مقابلہ ہوگا۔اس موقع پر سابقہ ٹیسٹ کرکٹر زاہد فضل نے کہا کہ میں پہلی دفعہ ایسا دیکھ رہا ہوں ڈی سی اے سیالکوٹ کی طرف سے پلیرز کو اچھے سے اچھا پلیٹ فارم مہیا کیا جا رہا ہے،فائنل سے پہلے ٹاکرا آمنے سامنے پلیرز کے اعتماد کو بحال کرے گا، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ بہت اچھا کام کر رہی ہے، سابقہ ممبر گورننگ باڈی پاکستان کرکٹ بورڈ ملک ذوالفقار، صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ ملک فیصل خورشید، جنرل سیکرٹری عدنان شیرازی، سابقہ ٹیسٹ کرکٹر زاہد فضل، انٹر نیشنل سکورر فرخ الیاس راجہ،صدر اتحاد کرکٹ کلب تحسین اختر، سینئر کرکٹر ندیم بٹ، شاہد جٹ نے بھی اس ٹاکریمیں شرکت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی