اداکار ، مصنف اور ہدایتکار یاسر حسین نے سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی پر طنزیہ وار کرتے ہوئے اسکی خراب کارکردگی پر سوالہ نشان کھڑا کردیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یاسر حسین نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار اورنگزیب لغاری کے فرنیچر کے کاروبار کی خبر کا اسکرین شارٹ شیئر کیا۔یاسر حسین نے شوبز میں کام نہ ملنے کے سبب غربت کے ہاتھوں ستائے اداکار اورنگزیب کا فرنیچر کا کاروبار کرنے پر پی ٹی وی کی خراب کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا دیا۔انہوں نے لکھا کہ،پی ٹی وی نے گزشتہ 20 سالوں سے کوئی بھی اچھا ڈراما نہیں بنایا ہے۔یاسر حسین کا کہنا تھا کہ،سارے اچھے ڈرامے کراچی میں بن رہے ہیں لاہور سے کسی فنکار کو بلانا نہیں جاتا اور پی ٹی وی جو سب شہروں کو کام دیتا تھا وہ بھنگ پی کر سو رہا ہے۔یاسر حسین نے ماضی کے سپر ہٹ ڈراموں اور انکے فنکاروں کی یاد دہانی کرواتے ہوئے سوال کیا کہ،کتنے شرم کی بات ہے تنہائیاں، دھواں، آنگن ٹیڑھا، گیسٹ ہاس جیسے ڈراموں کے لوگ کہاں گئے؟
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی