پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ملکی تاریخ میں پہلی نیشنل یوتھ گیمز رواں سال منعقد کروانے کا اعلان کرتے ہوے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیرمین رانا مشہود احمد خان کو ایشین یوتھ گیمز کیلئے چیف ڈی مشن مقرر کر دیا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود کے مطابق پی او اے کی ایگزیکٹو کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلی نیشنل یوتھ گیمز 7 سے 13 ستمبر تک لاہور میں منعقد ہوں گی۔ایونٹ کا مقصدچودہ سے سترہ سال کی عمر کے باصلاحیت ایتھلیٹس کو مواقع فراہم کرکے ٹیلنٹ ہنٹنگ کرنا ہے ، پی او اے نوجوان ٹیلنٹ کو ایشین یوتھ گیمز اور یوتھ اولمپک گیمز کے لیے تیار کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال بحرین میں ایشین یوتھ گیمز بھی منعقد ہوگی جس کیلے پی او اے نے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کو ایشین یوتھ گیمز کا چیف ڈی مشن مقرر کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی