i کھیل

پی او اے کا نیشنل گیمز چھ مئی سے کراچی میں کرانے کا اعلانتازترین

February 28, 2025

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن( پی اواے) نے 35ویں نیشنل گیمز چھ مئی سے کراچی میں کرانے کا اعلان کردیا۔اس بات کا فیصلہ پاکستان اولمپک ایسوسی کے صدر عارف سعید کی صدارت میں ہونیوالے ایگزیکٹو اجلاس میں کیا گیا جس میں سیکرٹری جنرل پی او اے خالد محمود، فاطمہ لاکھانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل گیمز 6 سے 16 مئی تک کراچی میں منعقد ہونگی جس میں مردوں کے26 اور خواتین کے 23 کھیلوں کے مقابلے ہونگے جبکہ پی او اے اسپورٹس کمیشن کو کمیٹی کے منظور کردہ اصولوں پر عمل کرتے ہوئے چھ اضافی کھیلوں کی ممکنہ شمولیت کا جائزہ لینے کا کام بھی سونپا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی