پی ایس ایل میں شریک 6ٹیموں کے غیرملکی کرکٹرز کومعاوضوں کی70فیصد ادائیگی کر دی گئی،پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کو معاوضوں کیلیے کبھی پریشان نہیں کیا جاتا اسی لیے غیرملکی اسٹارز پاکستانی لیگ کھیلنے پر ہمیشہ آمادہ ہو جاتے ہیں،طریقہ کار کے تحت اب تک آٹھویں ایڈیشن میں شریک کرکٹرز کو معاوضوں کا 70فیصد حصہ مل جانا چاہیے تھا مگر کئی عدم ادائیگی کی شکایت کرتے نظر آئے،یہ بات جب پی سی بی کے ٹاپ آفیشلز تک پہنچی تو انھوں نے تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جلد ادائیگی کی ہدایت جاری کر دی،ذرائع نے بتایا کہ6ٹیموں کے تمام غیرملکی کرکٹرز کوپہلے ہی معاوضے کی رقم دی جا چکی ہے، تمام غیر ملکی کرکٹرز کو 70فیصد ادائیگی ہو چکی ہو گی،اسی ہفتے پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی اتنا معاوضہ مل جائے گا، یاد رہے کہ طے شدہ طریقہ کار کے تحت بقیہ 30فیصد رقم ایونٹ ختم ہونے کے بعد دی جاتی ہے،دوسری جانب تمام شریک کھلاڑیوں کو پہلے ہی روز ابتدائی مرحلے کا ڈیلی الائونس ادا کر دیا گیا تھا،اس بار 11ہزار روپے یومیہ کے حساب سے ادائیگی ہوئی،50ڈالر کا ریٹ 220کے حساب سے لگایا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی