پاکستان سپر لیگ 10 میں سری لنکا کے بیٹر کوشل مینڈس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ کو جوائن کرلیا۔ کوشل مینڈس نے کہا ہے کہ پہلی بار پی ایس ایل کھیلنے کیلئے بہت پرجوش ہوں۔ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شان ایبٹ، کائل جیمیسن، آکیل حسین اور فن ایلن پاکستان پہنچے تھے۔ علاوہ ازیں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر بھی کراچی پہنچ گئے تھے اور انہوں نے ٹیم ہوٹل میں سکواڈ کو جوائن کرلیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی