i کھیل

پی ایس ایل جیسی پرفارمنس انٹرنیشنل میں نہیں کر پا رہا، شاداب خانتازترین

April 21, 2025

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) جیسی پرفارمنس انٹرنیشنل میں نہیں کرپا رہا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ فینز مایوس ہوں گے کیونکہ ہم بطور ٹیم پاکستان سے اچھا نہیں کھیل رہے۔ اور میں بھی پی ایس ایل جیسی پرفارمنس انٹرنیشنل میچز میں نہیں کر پا رہا۔ لیکن میں ڈومیسٹک میں کافی محنت کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پورا سال قومی ٹیم کے لیے اچھا نہیں رہا۔ تاہم امید ہے کھلاڑی فارم لے کر آگے بڑھیں گے۔ شاداب خان نے کہا کہ ہمارا دورہ نیوزی لینڈ اتنا اچھا نہیں رہا۔ لیکن ہم ناکامی میں کھلاڑیوں کا ساتھ دیتے ہیں۔ اور جب آپ کھلاڑی کو سپورٹ کریں گے تو وہ پرفارم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان کا بہترین وقت چل رہا ہے۔ اور امید ہے وہ قومی ٹیم میں بھی ایسا ہی پرفارم کریں گے۔ حسن نے گزشتہ سال بہت نے محنت کی ہے۔ جو اب نظر بھی آ رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی